ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سپریم کورٹ سے مہاراشٹر کے جوڈیشل مجسٹریٹ کی درخواست خارج

سپریم کورٹ سے مہاراشٹر کے جوڈیشل مجسٹریٹ کی درخواست خارج

Tue, 15 Dec 2020 12:07:33    S.O. News Service

نئی دہلی،15؍دسمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی)  سپریم کورٹ نے مہاراشٹر کے ایک جوڈیشل افسر کی وہ درخواست خارج کردی، جس میں عدالت عظمی کی رجسٹری پر غیر پیشہ ورانہ طریقے سے کام کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

چیف جسٹس ایس اے بوبڑے، جسٹس اے ایس بوپنا اور جسٹس وی رما سبرامنیم پر مشتمل ڈویژنل بنچ نے مہاراشٹر کے جوڈیشل مجسٹریٹ سید اللہ خلیل اللہ خان کی درخواست پر غور کرنے سے انکار کردیا۔

درخواست گزار نے سپریم کورٹ کی رجسٹری کے غیر پیشہ ورانہ کام کے طریقے پر سوال اٹھاتے ہوئے اس پر یہ الزام عائد کیا تھا کہ وہ عام لوگوں کے مقدمات درج فہرست کرنے میں امتیازی سلوک کا مظاہرہ کر رہی ہے۔

انہوں نے الزام لگایا ہے کہ ان کی کیوریٹو پٹیشن ایک طویل عرصے سے زیر التواء ہے۔ لیکن رجسٹری اس کو درج فہرست نہیں کر رہی ہے جبکہ اس کی تمام خامیاں دور کر دی گئی ہیں۔


Share: